نیب کیساتھ عدم تعاون پر عثمان بزدار کیخلاف تادیبی کارروائی پر غور

نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کو دسویں بار طلب کیا گیا ہے، بار بار طلبی کے باوجود عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے


طالب فریدی June 05, 2023
(فوٹو فائل)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تعاون نہ کرنے پر نیب کی جانب سے تادیبی کارروائی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب نے عثمان بزدار کو دسویں بار طلب کیا ہے، اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب آج نیب میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کے لیے بارہا طلبی کے باوجود عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے ہیں ۔ نیب طلبی کے نوٹس اُن کی لاہور اور آبائی رہائش گاہ ڈی جی خان ارسال کئے گئے ہیں۔

نیب عثمان بزدار کے خلاف مجموعی طور پر 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے۔ عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیریشن پروفارما پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں، جس پر نیب ٹیم کو تشویش ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف اہم پیش رفت کے طور پر نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کر لی ہیں جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں تادیبی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

نیب ٹیم نےآخری مرتبہ عثمان بزدار کو 30 مئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث پیش نہ ہو ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |