آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان

میں پاکستان میں جوڈو سے منسلک خواتین ایتھلیٹس کی ہر طرح سے معاونت کروں گی، سبرینا


Zulfiqar Baig June 03, 2023
میں پاکستان میں جوڈو سے منسلک خواتین ایتھلیٹس کی ہر طرح سے معاونت کروں گی، سبرینا

آسٹریا کی جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر نے اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا سفر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے جہاں جوڈو کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے،کے ٹو کے سفر کے آغاز کیلٸے بہت پرجوش ہوں۔

اسلام آباد میں پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ر جنید عالم ، آسٹرین قونصلر کرسٹین سیگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سبرینا فلزموزرنے کہا کہ جوڈو اولمپیئن ایتھلیٹ کی حیثیت سے کل اسلام آباد سے کےٹو کا سفر شروع کروں گی، پاکستان میں خواتین بھی جوڈو کھیل کی طرف راغب ہو رہی ہیں،پاکستان میں جوڈو کھیل کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں جوڈو سے منسلک خواتین ایتھلیٹس کی ہر طرح سے معاونت کروں گی، پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر جا کر جوڈو کھلاڑیوں کی تلاش کرنا خواب ہے۔

سبرینافلزموزر نے کہا کہ ٹورازم کوئی آسان شوق نہیں، متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑتاہے،جوڈو کھیل انسان کو نظم و ضبط سےزندگی بسرکرناسکھاتاہے،اپنے مشن کے سفر کے دوران راستوں میں جوڈو کھیل بھی بچوں کوسکھاناچاہتی ہوں۔

آسٹرین اتھلیٹ نے کہا کہ پاکستان پہلی بار آئی ہوں، یہاں قراقرم کےبارےمیں بچپن سےسنتی آئی ہوں، پاکستان آکر مجھے بہت اچھا لگا ، یہ لمحات میرے لٸے یاد گار ہیں۔ امید ہے کے ٹوکیلٸے میرا سفر یادگار ہوگا جبکہ جولاٸی کے آخر تک کے ٹو مشن پورا کرنے کیلٸے پرامید ہوں،انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن اور پاکستان جوڈو فیڈریشن بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |