پارٹی چھوڑنے کیلیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی مسرت جمشید

پارٹی چھوڑنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے مگر میں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، رہنما پی ٹی آئی


طالب فریدی May 24, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ایکسپریس نیوز کو فیملی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اُن پر پارٹی چھوڑنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم وہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

فیملی ذرائع نے بتایا کہ جیل میں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو علیحدہ بیرکوں میں رکھا گیا ہے جبکہ دونوں کو ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں اور پارٹی کا ساتھ نبھاؤں گی جبکہ جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے اور خود ہی مؤقف دیں گے۔

واضح رہے کہ جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر کے ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیا۔

ایک روز قبل مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مسرت جمشید چیمہ کے بیان کے بعد وکیل کا دعویٰ ہوا میں اڑ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |