پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ کے ہیروایم ایم عالم کا خصوصی پرومو جاری کردیا

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کےد وران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا


Numainda Express May 21, 2023
فوٹو: فائل

پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے قلیل وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے ایف 86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا۔

ایم ایم عالم کا تاریخی کارنامہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں دو بار ستارہ جرأت سے نوازا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں