اسلام آباد ہائیکورٹ پیر سے نئی عمارت میں سماعتیں کرے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو شاہراہ دستور پر واقع نو تعمیر شدہ عمارت میں منتقل ہو جائے گی


ثاقب بشیر May 20, 2023
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو شاہراہ دستور پر واقع نو تعمیر شدہ عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

اس سے قبل 2007 سے 2009 پھر 2011 کے بعد آج تک 14 سال تک جی ٹین کی عمارت میں قائم رہی درمیان میں دو سال کے لئے ہائیکورٹ ختم ہونے کے بعد تمام کیسز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ منتقل ہو گئے تھے۔

اسلام آباد کی جی ٹین کی عمارت میں ہائیکورٹ کا آج آخری روز ہے اور پیر 22 مئی سے شاہراہ دستور پر نئی تعمیر شدہ عمارت میں کیسز کی سماعت ہوگی۔

ریڈیو پاکستان اور دفترِ خارجہ کی بلڈنگ کے درمیان ہائیکورٹ کی نئی عمارت تیار کی گئی ہے، ہائیکورٹ کی تمام برانچز، عدالتوں اور دفاتر کا سامان نئی عمارت میں منتقل ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی موجودہ عمارت فیملی کورٹس، ماتحت عدلیہ اور ججز کے کورسز کے لیے استعمال ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں