روزگار اور تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان اور ازبکستان میں معاہدہ طے پا گیا

غربت کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ازبکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر ساجد طوری


Zaigham Naqvi May 18, 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

غربت میں کمی، روزگار کے مواقع، تجارت اور پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان اور ازبکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ازبکستان کے وزیر برائے روزگار اور تخفیف غربت بیخزود موسیف کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو بروئے کار لاکر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور غربت میں کمی لانا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری نے غربت میں کمی کیلئے ازبکستان کی قابل تحسین کوششوں اور پاکستان کے تناظر میں اس کی مطابقت کوسراہا۔

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ازبکستان کی کامیابیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں