پشاور میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندے گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے۔


Numainda Express May 17, 2023
پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے۔ فوٹو:فائل

خیبر پختون خوا میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتای کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں شریک پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مقامی عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سابق ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے۔

پشاور میں عمران خان کی گرفتاری کی خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں شریک 296 مظاہرین کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔

پولیس نے سابق ارکان اسمبلی، مقامی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور بلدیاتی ننائندوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے ہیں اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدگان میں سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر اور موجودہ چیئرمین نیبر ہوڈ کمبوہ ملک امان، یوتھ کونسلر سعید، پی ٹی آئی مقامی چیئرمین عطاء اللہ ، سابق ایم پی اے عارف یوسف شامل ہیں۔

سابق ایم این اے حاجی شوکت، ارباب شیر علی، سابق ایم پی اے عائشہ بانو، آصف خان، ملک واجد، کامران بنگش کی گرفتاری کے لیے بھی ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے لیکن کسی کی بھی گرفتاری نہ ہوسکی۔ تمام ارکان اسمبلی روپوش ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں اور عہدیداروں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے۔

عارف یوسف ، کامران بنگش ، تیمور جھگڑا سمیت تحریک انصاف کے 30 رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں