ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ متوقع

نجی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے، الطاف مجاہد


این این آئی May 16, 2023
نجی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے، الطاف مجاہد (فوٹو: فائل)

ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی پنشن میں کم و بیش 20 فیصد اضافہ کر کے اسے 10 ہزار روپے تک کیا جا رہا ہے، یہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے اور بڑھائی گئی پنشن کا اطلاق یکم جولائی سے ممکن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

ای او بی آئی پنشنرز فورم کے سیکریٹری الطاف مجاہد نے یاد دلایا ہے پنشن میں 2 ہزار روپے کا آخری اضافہ تین سال قبل ہوا تھا۔ نجی شعبے کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے، جس میں گزر بسر ایک طرف یومیہ اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں