آسٹریلیا خود بگ بیش کی طوالت سے تنگ آگیا

17 میچز کم کردیے، 1.5 بلین ڈالر کا نیا 7 سالہ براڈ کاسٹ معاہدہ طے پاگیا


Sports Desk May 13, 2023
ویمنز ایونٹس میں 59 میچز برقرار رکھے جائیں گے،ستمبر میں ڈرافٹنگ ہوگی۔ فوٹو: بگ بیش

آسٹریلیا خود بگ بیش کی طوالت سے تنگ آگیا جب کہ سیزن کو محدود کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

آسٹریلیا نے خود بگ بیش کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 12 ماہ قبل ہونے والی نئی ٹی وی رائٹس کی ڈیل کے تحت مینز ایونٹ میں 17 میچز کم کردیے جائیں گے جب کہ ویمنز کے بدستور 59 میچز ہی ہوں گے۔

تجارتی فائدے کے پیش نظر کرکٹ آسٹریلیا نے مینز ٹی 20 ایونٹ کے فارمیٹ کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ سمر میں مینز ایونٹ 44 میچز تک محدود ہوگا، اس میں 40 ہوم اینڈ اوے میچزکے ساتھ 4 فائنلز شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش کو 'چمکانے' کیلیے ڈالرز کی آنچ دی جائے گی

آنے والے سیزنز کیلیے سی اے نے فوکس ٹیل گروپ اور سیون ویسٹ میڈیا سے 7 برس کے معاہدے کو توسیع دے دی، اس کا اطلاق 2024 سے 2030-31 تک ہوگا،1.5 بلین ڈالر کی نئی براڈ کاسٹ ڈیل کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کردی۔

آئندہ سمر ویمنز ایونٹ کی طوالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اس میں ریگولر 56 سیزن میچز اور 3 فائنلز شامل ہیں، مینز ایونٹ میں فائنل سیریز 4 میچز پر مشتمل ہوگی، اس میں ٹاپ 4 کلبز شامل رہیں گے، فائنلز کے اسٹرکچر کی سیزن قریب آنے پر تصدیق ہوگی، ویمنز ایونٹ میں چار ٹیموں کے درمیان فائنلز کے 3 میچز رکھے گئے ہیں، اسٹرکچر تھوڑا مختلف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ میچ دیکھنے آنے والوں کو ہیلمٹ ساتھ لانے کا مشورہ

سی اے کے جنرل منیجر برائے بگ بیش لیگز الیسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ ہم ویمنز بگ بیش کی طوالت کا بھی جائزہ لیتے رہیں گے، ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے راستے بھی وضع کریں گے، مینز بگ بیش میں میچز کم ہونے سے ہم شائقین اور کلبز کیلیے بہترین انتظامات کریں گے، انھیں ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بگ بیش کا ابتدائی براڈ کاسٹر چینل 10 تھا جس سے معاہدہ 2018 میں مکمل ہوچکا، اس کے بعد فوکس ٹیل اور چینل سیون نے رائٹس حاصل کیے، ان کے ابتدائی 2 سیزنز میں کوویڈ 19 کے سبب شائقین کی کم تعداد نے گرائونڈز کا رخ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں