روزگار کیلیے ایک سال میں ساڑھے 8لاکھ پاکستانی پردیسی ہو گئے

پنجاب سے 4 لاکھ اور خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 68 ہزار افراددوسروں ممالک پہنچے


INP May 09, 2023
مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے شہری بیرون جارہے ہیں، وفاقی وزیر طوری۔ فوٹو: فائل

ایک سال کے دوران مزید ساڑھے 8لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے.

رپورٹ کے مطابق پردیس جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے تعلق رکھتی ہے، اعداد وشمار کے مطابق پنجاب سے 4 لاکھ 71 ہزار افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 68 ہزار جبکہ سندھ سے 61 ہزار، آزاد کشمیر سے 30 ہزار، گلگت بلتستان سے 12 ہزار جبکہ بلوچستان سے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 7ہزار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزگار کیلیے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ

وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے شہری بیرون ممالک جارہے ہیں۔ یہ آٹھ لاکھ پاکستانی کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |