انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے یاسمین راشد

حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے، صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب


طالب فریدی May 03, 2023
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وہ تمام اداروں سے آئین پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کریں گی لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

تحریک انصاف پارٹی آفس میں اکہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیداواروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے نکل چکے ہیں اس لیے حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب فراہم کرنے کی بجائے مفت آٹے میں 20 ارب روپے لوٹ لیے گئے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑ رہی ہے، انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے علاوہ متعدد کو ملک سے نکال دیا گیا ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |