پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی فضل الہیٰ کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج

فضل الہی نے حلقے کی بجلی بند ہونے پر کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں کارکنوں سمیت زبردستی بجلی بحال کرادی تھی


احتشام بشیر May 01, 2023
فوٹو فائل

کار سرکار میں مدخلت سنیگن نتائج کی دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی نے حلقے کی بجلی بند ہونے پر کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں کارکنوں سمیت زبردستی گھستے ہوئے بجلی بحال کرادی تھی جس پر پیسکو کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں دفعہ 506، 186، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں