لیڈی ہیلتھ ورکروں پر پاکستان کی پہلی دستاویزی فلم کا اعلان

’ماسک کے پیچے : پاکستان‘ کی قسط میں ان لیڈی ہیلتھ ورکروں کی جدوجہد دکھائی جائے گی جو پاکستان میں کام کررہی ہیں


Mian Asghar Saleemi April 29, 2023
فوٹو : فائل

پبلک سروسز انٹرنیشنل نے لیڈی ہیلتھ ورکروں پر پاکستان کی پہلی انٹرایکٹو دستاویزی فلم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دستاویزی فلم میں ایسی لیڈی ہیلتھ ورکروں کی جدوجہد کا جائزہ لیا جائے گا جو ہر قسم کی بیماری کے خلاف اگلی صفوں میں روزانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق دستاویزی فلم کے مختلف حصے ہوں گے اور 'ماسک کے پیچے : پاکستان' کی قسط میں ان لیڈی ہیلتھ ورکروں کی جدوجہد دکھائی جائے گی جو پاکستان میں کام کررہی ہیں۔

'ماسک کے پیچھے : پاکستان' میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر کتنے برے حالات میں کام کرتی ہیں، ان کو ہراسانی کا شکار بنایا جاتا ہے اور ان کا وظیفہ بھی بہت کم ہے۔

پی ایس آئی کے مطابق جب دستاویزی فلم کو فلمایا گیا تو ہیلتھ رسک الاؤنس کو ہیلتھ ورکروں سے ختم کردیا گیا تھا حالاں کہ وہ مسلسل وائرل امراض کے شکار افراد کی خدمت کررہی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |