ممنوعہ فنڈنگ کیس اسد عمر ایف آئی اے کے سامنے پیش

اسد عمرپر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم پر ممنوعہ اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے خرچ کیے


طالب فریدی April 27, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق اسد عمرپر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی کی انتخابی مہم پر ممنوعہ اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ ایف آئی اے لاہور نے انہیں آج تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

دوسری جانب اسد عمر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس بے بیناد ہے، عدالت بھی اس کیس کو بے بنیاد قرار دے چکی ہے اور اس حوالے سے تمام تر تفصیلات بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔

موجودہ سیاسی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ انتخاںات پر عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |