بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر کروڑوں کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کینیڈا میں ملازمت کے نام پر 25 سے 30 لاکھ روپے تک وصول کرتا تھا، پاسپورٹس، جعلی ویزا اسٹیکرزودیگر دستاویزات برآمد


طالب فریدی April 26, 2023
محمد اشرف کو پہلے سے گرفتارآف لوڈ ملزم کی نشاندہی پر لاہور سے گرفتار کیا گیا

ایف آئی اے نے بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ لاہور نے ایک بڑی کارروائی میں ویزے کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے بیرون ممالک نوکری کا جھانسہ دے کر عام شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزم بیرون ملک کینیڈا ملازمت کے نام پر 25 سے 30 لاکھ روپے شہریوں سےوصول کر رہا تھا۔ ملزم محمد اشرف کو پہلے سے گرفتارآف لوڈ ملزم کی نشاندہی پر لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس، کینیڈا کے جعلی ویزا اسٹیکرز، شناختی کارڈز، تعلیمی اسناد برآمد کر لی گئیں۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلرز کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور جعلی سفری دستاویزات بنانے والے ایجنٹوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |