حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے129 ارب جاری کر دیے

وزارت آبی وسائل کو 30ارب، مواصلات 22ارب، ایچ ای سی کو 7ارب کے فنڈز جاری


INP April 17, 2023
فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 27ارب روپے بھی شامل،اعلامیہ—فائل فوٹو

وزارتِ منصوبہ بندی نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 129ارب روپے جاری کر دیے۔

وزارت منصوبہ بندی نے چوتھی سہ ماہی کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کیے ہیں، وزارت منصوبہ بندی نے رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ارب روپے زائد جاری کیے ہیں،آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردہ 129ارب روپے کے بعد مجموعی ترقیاتی بجٹ 600ارب روپے کا ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 27ارب روپے بھی شامل ہیں،معاشی بحران کے باوجود چوتھی سہ ماہی کی ریلیز کو یقینی بنایا گیا۔

رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے 550ارب روپے کے مقابلے میں 50ارب روپے زائد جاری کیے گئے، وزارت آبی وسائل کو 30ارب، وزارت مواصلات کو 22ارب، ایچ ای سی کو 7ارب ، وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کو 4ارب، ریلوے کو 8ارب اور وزارت توانائی کو 5ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |