کراچی میں ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

شاہ فیصل پُل پر ڈکیتوں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو موبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا


Munawar Khan April 11, 2023
فوٹو؛ فائل

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل میں واقع پل پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کئی شہریوں کو نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ فیصل پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے کئی شہریوں کو نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں مقامی اخبار کے رکن محمد شکیل بھی شامل ہیں، مذکورہ واقعہ کی درخواست شاہ فیصل تھانے میں جمع کرا دی گئی تاہم پولیس آزادانہ لوٹ مار کے واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں