گڑ اور اس سے بنی مصنوعات کی برآمد میں1351 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات 13.51فیصد زیادہ ہے


APP April 11, 2023
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات 13.51فیصد زیادہ ہے۔ فوٹو: نیٹ

ملک میں گڑ اور اس سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں 13.51 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں گڑکی برآمدات سے ملک کو28.69 ملین ڈالرکا زر مبادلہ حاصل ہوا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں برآمدات 13.51فیصد زیادہ ہے، فروری میں ان برآمدات کا حجم 3.74 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں