رواں مالی سال کے دوران زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں 97فیصد کمی ریکارڈ

جولائی تافروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 182449 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی


APP April 11, 2023
جولائی تافروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 182449 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی (فوٹو : فائل)

رواں مالی سال کے دوران زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر97 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تافروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 182449 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں97 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں35 ہزار952 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں