عیدالفطر پر 4 سے 5 چھٹیاں ملنے کا امکان

ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، ذرائع


INP April 09, 2023
ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، ذرائع (فوٹو فائل)

ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید کے لیے 4 سے5چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہائوس کو دی جائے گی، فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو20 سے 23اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ20اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان تیس روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ22اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |