سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔


طالب فریدی April 05, 2023
زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

زرتاج گل کو انکے حلقے کے ترقیاتی کاموں میں کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں اخوند پر ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے زرتاج گل، ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

علاوہ ازیں تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں بدعنوانی کیس میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو طلب کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کی۔ تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد بزدار نے بھارتی کیلئے کروڑوں روپے کی ٹف ٹائل کی منظوری دی تھی جس میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔

عثمان بزدار کی ذاتی رہائش گاہ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری فنڈ سے کثیر مقصدی ہال تعمیر کیا گیا۔ عثمان بزدار نے قبرستان کی چاردیواری کی تعمیر کیلئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں بھی کک بیکس وصول کی۔ اپنے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار ڈاکٹر اعجاز لغاری کو ٹھیکوں کی مدد میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |