عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف

اسکولوں پر بزدار خاندان کے لوگ قابض، فنڈز بھی جاری ہورہے ہیں،اینٹی کرپشن نے بزدار خاندان اور ایجوکیشن افسران کو بلالیا


طالب فریدی March 31, 2023
(فائل : فوٹو)

عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 گھوسٹ اسکولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن پر بزدار خاندان کے لوگ قابض ہیں اور اسکولوں کے فنڈز بھی باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار میں 16 سرکاری اسکولوں کی عمارتوں پر بزدار خاندان کے افراد کا قبضہ ہے، سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو بطور ڈیرے او رہائش گاہیں استعمال کیا جا رہا ہے، تمام اسکولوں کے فنڈز باقاعدگی کے ساتھ جاری ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے علاقے کھرڑ بزدار کے تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ عثمان بزدار کے رشتہ دار ہیں، اساتذہ کو بزدار خاندان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے اس معاملے پر محکمہ اسکول ایجوکیشن سے ریکارڈ مانگ لیا اور عثمان بزدار، عمر خان بزدار، طور خان بزدار، شبیر احمد چوہان کو 3 اپریل 10 بجے طلب کرلیا۔ عثمان بزدار اور ان کے بھائیوں کے ساتھ ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ایجوکیشن کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

USMAN BUZDAR CORRUPTION 16 GHOOST SCHOOL

ان 16 سرکاری اسکولوں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی غلام رسول، گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی غلام مصطفی، ملک شیر محمد، تاج محمد، لال محمد، عبدالرحیم، احمد جٹ، حاجی رینو طور خان بزدار، دین محمد درخان، حیات محمد، رفیق مارین، ماجیانی کھرر بزدار اور گورنمنٹ پرائمری اسکول بستی اللہ بخش، ایک گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اور ایک ہائی اسکول شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |