رمضان المبارک نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل

ماہرین نے ان خیالات کا اظہار جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں خون کے عطیات کے لیے لگائے گئے طبی کیمپ میں کیا۔


دعا عباس March 30, 2023

ماہر امراض خون کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں خون کے عطیات میں تقریبا 70 فیصد کمی آجاتی ہےجس کی وجہ سے تھیلیسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں متاثرہ افراد،خون کی کمی کا شکار خواتین اور حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں خون کے عطیات کے لیے لگائے گئے طبی کیمپ میں کیا۔

اس کیمپ کا مقصد شہریوں کو آگاہی دینا تھا کہ صحت مند نوجوان روزہ افطار کرنے کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کو کمزوری نہیں ہوگی۔

تقریب میں جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور جناح کی گائنی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت شاھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے کہا کہ ماہ صیام میں خون کے عطیات میں تقریبا 70 فیصد کمی آجاتی ہے،جس کی وجہ سے تھیلیسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں متاثرہ افراد،خون کی کمی کا شکار خواتین اور حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کو خون ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر خون کے عطیات میں کمی ہورہی ہے،مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر 150 شرکاء نے خون کے عطیات کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |