سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر عثمان بزدار اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا


طالب فریدی March 28, 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جس کے دو کنال رقبے پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے دو کنال کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔

محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |