فواد چوہدری کی مریم نواز کیخلاف مقدمہ اندراج کیلیے ایف آئی اے کو درخواست

مریم نواز نے عمران خان کو متنازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش کی، فواد چوہدری کی درخواست


طالب فریدی March 27, 2023
فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آٸی اے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کیلیے درخواست دے دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ 'مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی اور انہیں متنازع بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی'۔

مزید پڑھیں: جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، لہذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

درخواست میں فواد چوہدری نے استدعا کی کہ مریم نواز نے جھوٹی بے بنیاد عدالتی درخواست سوشل میڈیا پر شیئر کر کے عمران خان کے کردار کشی کرنے کی کوشش کی اور ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ عاطف رؤف نے اس کو ٹاپ ٹرینڈ بنانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا لہذا سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

قبل ازیں مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک اسکرین شاٹ کے ساتھ ٹویٹ کی اور لکھا تھا کہ جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی بدنامی اور رسوائی اُس کا مقدر بنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |