پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے امریکی سفیر

دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافہ امریکی حکومت کی ترجیح ، ڈونلڈ بلوم


Zulfiqar Baig March 19, 2023
دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافہ امریکی حکومت کی ترجیح ، ڈونلڈ بلوم۔ فوٹو: فائل

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو گزشتہ روز شروع ہوگئی، نمائش کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونیوالے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اْجاگر اور اْن کیلیے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.

تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے.

سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال مْلک ہے لیکن کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلیے اختراع پسندی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |