سماجی کارکن اور خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا


کے ایم عباسی March 18, 2023
فوٹو فائل

شہر قائد میں مقیم سوشل ایکٹوسٹ اور خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر خواجہ سرا رہنما شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔ شرجیل انعام میمن نے پولیس کو واقعے کی فوری ایف آئی آر درج کرنے اور واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر تھانہ شارع فیصل پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم شیراز خان ولد محمد دین کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

شہزادی رائے نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں فوری کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جس پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے انہیں یہ ٹاسک دیا تھا کہ میں شہزادی رائے سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کیا جائے۔ ہم نے جو بھی کیا ہے وہ ہماری ذمہ داری ہے، یہ احسان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں