ایم کیو ایم کا پی پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے آج اے پی سی کا انعقاد کیا ہے


کے ایم عباسی March 17, 2023
—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے پیپلزپارٹی (پی پی) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں دوریاں بڑھنے لگی، پیپلز پارٹی کی مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے لیکر اب تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیاں سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل ہو یا پھر موجودہ مرد شماری حکمران جماعت اور اپوزیشن سمیت ہر سیاسی و قومپرست جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے کٹیرالجماعت کانفرنس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں آج ہوگی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس میں ایم کیو ایم نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع مطابق ایم کیو ایم ہفتے کو باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس سلسلے میں ایم کیو ایم اپنے تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ تو پیپلز پارٹی کے وفد نے بہادرآباد پہچ کر ایم کیو ایم کو مردم شماری پر بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھا اب تک پیپلز پارٹی کی کٹیرالجماعت کانفرنس میں ایم کیو ایم سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں