تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں 30 کروڑ کا غبن کیا گیا، 28 مارچ کو طلبی کے نوٹسز جاری


طالب فریدی March 16, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔

تحریک انصاف کے سابق وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

ذائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق وزراء اور اراکین نے چیف انجینئر ہائی وے کے ساتھ مل کر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے فنڈز میں کروڑوں روپے کا غبن کیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز کو 28 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے جن وزراء اور اراکین اسمبلی کو طلب کیا ہے اُن میں سابق رکن اسمبلی چوہدری عادل پرویز گجر، صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چوہدری ظہیر شامل ہیں۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین، سابق ایم پی اے ملک عمر فاروق، سابق ایم پی اے چوہدری علی اختر، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے محمد لطیف نذیر، محمد شکیل شاہد کو بھی اینٹی کرپشن نے انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔ ایکسئین ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کو اینٹی کرپشن نے 17 مارچ کو طلب کیا ہے۔

تمام سابق وزراء و ایم پی ایز نے مشترکہ طور ایگزیکٹیو انجینیر ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹنگ کیلیے مراسلہ لکھا، ایکسئین ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹ کیلیے مراسلے پر سب کے دستخط ہیں، ٹول پلازہ کی مد میں کروڑوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے خرد برد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |