وزارت دفاع کاقلمدان عبدالقادربلوچ یاظفرالحق کوملنے کاامکان

نواز شریف کسی بھی تناؤ سے بچنے کیلیے عبد القادر بلوچ یا سینیٹر راجہ ظفر الحق کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپ سکتے ہیں۔


Jahangir Minhas April 15, 2014
تین چارروز سے وفاقی دارالحکومت میں خواجہ آصف سے وزارت دفاع کی ذمہ داری واپس لینے کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف کی قسمت کے حتمی نتیجے میں شاید کچھ تاخیر ہو تاہم وزیردفاع خواجہ آصف سمیت ن لیگ کے بعض وزراء کے سیکیورٹی اداروں کے بارے میں حالیہ بیانات کے باعث وزارت دفاع کاقلمدان کسی نئے وزیر کو سونپا جا سکتا ہے۔

تین چارروز سے وفاقی دارالحکومت میںخواجہ آ صف سے وزارت دفاع کی ذمہ داری واپس لینے کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کسی بھی تنائو کی صورتحال سے بچنے کیلیے لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبد القادر بلوچ یا سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپ سکتے ہیں تاہم وہ کوئی بھی فیصلہ اپنے قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت سے ہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |