روسی جہاز 49ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر گوادر پہنچ گیا

روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 سے 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 200 سے 250 گاڑیوں کی ضرورت ہوگی


INP March 14, 2023
روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 سے 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 200 سے 250 گاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔ فوٹو: سی پیک فیس بک پیج

روس سے 49ہزار 700 میٹرک ٹن گندم کا دوسرا روسی جہاز ''ایم وی رچ'' گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا۔

چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس سیل کے درمیان کوارڈی نیشن کے لیے اجلاس ہوا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کو گوادر بندرگاہ سے متعلقہ گوداموں تک پہنچانے کے لیے ان راستوں کا استعمال کرے جس کا فاصلہ کم ہو۔

بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 سے 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 200 سے 250 گاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |