ایران کا پاکستان کے ساتھ مزید بجلی منصوبوں میں اظہار دلچسپی

وزیر توانائی خرم دستگیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


APP March 13, 2023
علی اکبر محرابیان کی تیز رفتاری سے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کی تعریف۔ فوٹو: فائل

وزیر توانائی خرم دستگیر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر محرابیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اتوار کے روز وفاقی وزیر توانائی تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی، ایرانی وزیر نے ایران سے گوادر تک تیز رفتاری سے بجلی درآمد کرنے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر پاکستان کے حکام کو سراہا، انھوں نے پاکستان کے ساتھ مزید بجلی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر خرم دستگیر نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں