بڑے ہدف کے باوجود شکست کیوں ہوئی بابراعظم نے وجہ بتادی

ہم نے ہر طرح سے بولنگ کی مگر جیسن رائے اور گلیڈی ایٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، کپتان پشاور زلمی


Saleh Mughal March 09, 2023
فوٹو فائل

پشاور زلمی کے کپتان نے بڑے ہدف کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتا دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر طرح کی باولنگ کی لیکن جیسن رائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، پنڈی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے ہمیشہ سے موضوع ہوتی ہے، جس کا فائدہ ہم نے اٹھایا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

زلمی کے کپتان نے کہا کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اتنے بڑے اسکور کے باوجود شکست پر مایوسی ہوئی مگر اگلے میچز میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ شکست میں ہماری غلطیاں بھی بہت تھیں، جن پر آئندہ قابو پانے کی کوشش کریں گے، سرفراز ان فٹ ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے، انشاء الله شکست کو بھول کر آئندہ کے میچز اچھے کے لیے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور خراب چلتا رہتا یے کوشش کریں گے متحد رھیں باؤلنگ میں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن نہیں کرپائے۔

اپنی اننگز کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں 100 کرنے کی خواہش تھی، اللہ نے کرم کیا اور کامیابی ملی۔ پی ایس ایل میں جو کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں وہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے جب انڑنیشنل میچز کے لیے جائیں گے تو تب سوچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کی کون سی خواہش پوری ہوگئی؟

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے کہا کہ پر فامنس پر خوش ہوں، جب بھی آپ 2 سو کے ٹارگٹ کا تعاقب کررہے ہوں تو یہ مشکل ہوتا ہے مگر میں بہت خوش ہوں کہ ہم نے ہدف حاصل کر لیا۔ جیسن روئے کا کہنا تھا یہ میری ٹی ٹونٹی کی بہترین اننگ تھی راولپنڈی کا کراوڈ بھی بہت شاندار رہا، بچے بڑے سب موجود تھے جیسن رائے نے بابر اعظم کی اننگز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر اعظم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں