اسلام آباد کے سستے بازار بھی سستے نہ رہےمہنگائی بے قابو

سبزی،پھل خریدناپہنچ سے باہر،ذخیرہ اندوز متحرک، سفید پوش طبقہ پریشان


INP March 06, 2023
ادرک 576، لہسن 368، مرغی750، پیاز160، سیب288 روپے کلو ہو گیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد کے سستے بازار بھی سستے نہ رہے جب کہ مہنگائی بے قابو ہو چکی۔

اسلام آباد کے سستے بازار بھی سستے نہ رہے، سبزی اور فروٹ کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوگئی، عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے، بلا کی مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں۔

اسلام آباد کے سستے بازاروں میں پیاز ایک سو ساٹھ روپے فی کلو،لہسن 368روپے فی کلو جبکہ پھلوں میں سیب 288 فی کلو اور کیلے 240روپے فی درجن فروخت ہورہا ہے،ادرک 576روپے،لہسن 368 ، مرغی کا گوشت 750روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت تو دور سبزی اور پھل کھانا بھی مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔

دکانداروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لسٹ دے دیتی ہے جبکہ سامان مہنگا ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |