شارع فیصل پر ریڈ لائن بس حادثے کا شکار

بس سندھی مسلم کٹ کے قریب واٹر ٹینکر سے ٹکرائی، معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


Munawar Khan March 03, 2023
فوٹو ایکسپریس

شہر قائد کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں ریڈ لائن پیپلزبس کو حادثہ پیش آیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل پر سندھی مسلم سوسائٹی کٹ کے قریب ریڈ لائن پیپلز بس واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور ونڈ اسکرین بھی چکنا چور ہوگیا۔


معجزانہ طور پر بس میں سوار مسافر محفوظ رہے جبکہ حادثے کے باعث وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے بس کو شارع فیصل سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرا دیا۔


علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل گرین بس سروس کو بھی ناگن چورنگی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، جس میں گاڑی حفاظتی دیوار توڑ کر پُل کے پلر سے ٹکرائی تھی۔ واقعے میں مسافر خواتین معمولی زخمی ہوئیں جبکہ بس کا اگلا حصہ متاثر ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں