نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے شہری کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل


Munawar Khan March 02, 2023
—فائل فوٹو

نیو کراچی صنعتی ایریا میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکوؤں نے شہری کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد رقم سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر الیون جی گودھرا بسم اللہ ہوٹل کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو یونس نامی شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا چوہدری طفیل سے رابطہ کیا تو انھوں نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شہری نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی فوٹیجز تلاش کر رہی ہے جبکہ مذکورہ واقعہ کی دو جانب سے فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں