علی ظفر پر الزامات میشا شفیع کے بیان پر جزوی جرح مکمل

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو جرح مکمل کرنے کی ہدایت کردی


محمد ہارون March 01, 2023
ہتک عزت کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی گئی، فوٹو: انسٹاگرام

سیشن عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں انکے بیان پر جزوی جرح مکمل کرلی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو جرح مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی 28 مارچ تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے کیس کی سماعت کی، اداکار علی ظفر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ میشا شفیع ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئیں۔

دوران سماعت علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے بیان پر جرح شروع کی اور دو تصاویر عدالت کے سامنے رکھی گئیں اور میشا شفیع سے سوال کیا کہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے کے بعد آپ نے علی ظفر کے ساتھ دو تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس میں کافی خوشگوار موڈ میں لگ رہی ہیں۔

میشا شفیع نے جواب دیا کہ تصویر سے کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ تصویر میں موجود شخص کیا محسوس کررہا ہے، تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا یاد نہیں، میشا شفیع نے جرح کے دوران بتایا کہ می ٹو مہم کیلئے کوئی فنڈنگ نہیں لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کوجرح مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 28 مارچ تک ملتوی کردی۔ اداکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے پر میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں