برنس روڈ کی سڑکیں بحال تمام کرسیاں اور میزیں ہٹانے کا حکم

حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے


Crime Reporter February 27, 2023
برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر شام کے وقت سڑک پر ریسٹورنٹس کے باہر فٹ پاتھ اور سڑک پر لگائی جانے والی ٹیبلوں سے راہگیروں کو پریشانی کا سامنا ہے، تجاوزات سے ٹریفک جام ہونامعمول بن گیا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

سندھ ہائیکورٹ نے برنس روڈ فورڈ اسٹریٹ سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 3 روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیئے اور کہا گیا ہے کہ برنس روڈ اور اطراف کی سٹرکوں کو اصل حالت میں بحال کریں، تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں۔

عدالت نے برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو 7 روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے جبکہ متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹیفکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں