غلام محمود ڈوگر کا سی سی پی او لاہور کا چارج نہ ملنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری اور آئی جی اسٹاف نے دستاویز لینے سے معذرت کرلی، غلام محمود ڈوگر


نعمان شیخ February 24, 2023
(فوٹو فائل)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے چارج نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم اور نوٹی فکیشن کے باوجود غلام محمود ڈوگر کو 7 روز گزر جانے کے باوجود بھی نگراں حکومت نے چارج نہیں دیا اور اُن کی جگہ دوسرے افسر کو ذمہ داری جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس پر غلام محمود ڈوگر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی اسٹاف نے دستاویز لینے سے معذرت کی، ایسی صورت حال میں مجھے دوبارہ عدالت ہی جانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: سی سی پی او لاہور کے تبادلے کا حکم معطل، غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کا حکم قانون کے برخلاف تھا۔ غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم پہلے زبانی اور پھر تحریری دیا گیا۔ عدالت نے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر دوبارہ بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ٹرانسفر پوسٹنگز پر ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |