پنجاب کے وزرا اور افسران کی 35 نئی گاڑیوں کیلئے سوا 6 کروڑ جاری

گاڑیوں کی خریداری کیلیے بجٹ میں رقم نہیں، رقم ضمنی میزانیے سے حاصل کی جائے گی۔


Zia Tanoli April 12, 2014
گاڑیوں کی خریداری پر60.515ملین، ٹیکس کی مد میں1.383ملین اور ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 0.752ملین روپے کے اخراجات ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے وزرا، مشیروں اور اعلیٰ افسروں کیلیے 1300سی سی پاور کی35نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے ضمنی بجٹ سے 6کروڑ 26لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے 2014 ماڈل کی ٹویوٹا کرولا جی ایل آئی (1.3L) کی خریداری کے لیے رقم جاری کی۔ گاڑیوں کی خریداری پر60.515ملین، ٹیکس کی مد میں1.383ملین اور ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 0.752ملین روپے کے اخراجات ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کیلیے رواں مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں تھی لہٰذا رقم ضمنی بجٹ سے لی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں