فیض فیسٹیول کا دوسرا دن بھارتی شاعر جاوید اختر کی شرکت

دوسرے دن 30 سے زائد سیشنز منعقد ہوئے جن میں مختلف علمی، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر اظہار خیالات کیا گیا


Mian Asghar Saleemi February 18, 2023
جاوید اختر کے سیشن کا ایک منظر (فوٹو: فائل)

شہر اقبال کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض فیسٹیول آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور دوسرے دن بھارت سے آئے ہوئے معروف شاعر جاوید اختر نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور صداکار عدیل ہاشمی ٗ نے 'جادو نامہ' کے سیشن میں بھارت سے آئے مہمان شاعر جاوید اختر کے ساتھ گفتگو کی۔

فیض فیسٹیول کے دوسرے روز بھی الحمراء کے تینوں ہالز، ادبی بیٹھک، آرٹ گیلری اور لان ادب و ثقافت سے مہکتے رہے۔

دوسرے دن 30سے زائد سیشنز منعقد ہوئے جن میں مختلف علمی، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر اظہار خیالات کیا گیا۔

ایک سیشن میں نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی،دانش حسن، اٹل تیواری،مہتاب راشدی ٗ اپنی ثقافت کی مختلف جہتوں پر روشنی ڈالی جبکہ اہم نشست"جنہیں ہم نے دیکھا" میں ڈاکٹر عارفہ سیدہ نے زہرہ نگاہ سے گفتگو کی۔

خواب کی تتلی کے پیچھے، آج تم بے حساب یاد آئے، دھرتی کی ملکائیں،مرے دل مرے مسافر، فیض کا فیض کے موضوعات پر نشستیں بھی شیڈول کا حصہ تھیں۔

اس موقع پر ذوالفقار زلفی کا کہنا تھا کہ الحمراء فیض فیسٹیول میں مہمانوں اور عوام کو ادب دوست ماحول کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |