سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک مرتبہ پھر نیب میں طلب

نیب نے عثمان بزدار کو پابند کیا کہ وہ اپنے ساتھ جائیداد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں


طالب فریدی February 15, 2023
فوٹو:فائل

نیب نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ 12 بجے نیب لاہور میں پیش ہوں۔ نیب نے عثمان بزدار کو پابند کیا کہ وہ اپنے ساتھ جائیداد کی تفصیلات بھی لے کر آئیں۔

نیب اس سے پہلے بھی عثمان بزدار کو طلب کرچکا ہے۔

عثمان بزدار نے اپنی گرفتاری کے خدشے پر احتساب عدالت سے ضمانت منظور کروائی تھی لیکن درخواست واپس لے لی تھی کیونکہ نیب کو ان کی گرفتاری مطلوب نہیں تھی۔

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی چھان بین کے لیے طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |