پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

درخواست گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور الیکشن کمیشن کیخلاف دائر کی گئی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آج سماعت کریں گے


محمد ہارون February 14, 2023
فوٹوفائل

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن اور گورنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود پنجاب میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن شہری منیر احمد کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر کا پنجاب میں الیکشن کے حکم کی وضاحت کیلئے لاہور ہائیکورٹ جانیکا فیصلہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا، عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔ جس میں گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کےلیے تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا اور اجلاس بے نتیجہ رہا۔ گورنر پنجاب کا لاہور ہائیکورٹ سے فیصلےکی تشریح کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ، گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ سے سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار سوال اٹھاتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں