لاہور الحمراء میں تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹول کا اختتام

فیسٹول کے دوران کتابوں کے اسٹالز اور چٹ پٹے کھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے


Mian Asghar Saleemi February 12, 2023
فوٹو: فائل

لاہور اور کراچی آرٹس کونسل کے اشتراک سے جاری تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹول ادب کے رنگ بکھیرتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آخری روز مختلف ادبی سیشن اور 4 کتابوں کی رونمائی بھی ہوِئی جس میں ملک کے نامور ادیبوں سمیت اہم ملکی شخصیات نے شرکت کر کے تقریبات کو چار چاند لگا دیئے۔

معروف بیوروکریٹ فواد حسن فواد کی شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی جبکہ آخری روز نامور فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

میوزیکل پروگرام میں نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا جبکہ فیسٹول کے دوران کتابوں کے اسٹالز اور چٹ پٹے کھانے بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

شہریوں نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |