نوادرات کا تحفظ اسکولوں کی اپ گریڈیشن پاک جاپان معاہدہ طے

جاپان کی حکومت 10کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کریگی


Irshad Ansari/Zulfiqar Baig February 11, 2023
جاپان کی حکومت 10کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کریگی۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان اور جاپان کی مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلیے معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے مابین ٹیکسلا میوزیم کے نوادرات کے تحفظ اور نمائش کو بڑھانے کیلیے معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت جاپان کی حکومت 10کروڑ 10 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کریگی۔

گزشتہ روز وزارت اقتصادی امور میں امداد کے لیے دستخطی تقریب ہوئی۔ جاپان کے سفیر مسٹر واڈا میتسوہیرو، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے چیف نمائندے مسٹر KINOSHITA Yasumitsu، وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دونوں ممالک کے دیگر حکام نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ٹیکسلا میوزیم ٹیکسلا میں قدیم گندھارن بدھ کھنڈرات کے وسط میں واقع ہے، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی جگہ ہے جس میں گندھارن فنون عظیم تاریخی اور ثقافتی قدرکے حامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |