ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار خود کش جیکٹ برآمد

دہشت گرد کو ملتان سے سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا، جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی


نعمان شیخ February 07, 2023
فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، جس کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، پستول ، گولیاں اور کلعدم تنظیم کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں