کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے، مقتول بریگیڈ تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ تھا


Wasiq Muhammad January 30, 2023
فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق اور اے ایس آئی اقبال علی محمد جیکب لائن نیو پریڈی اسٹریٹ پر موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک ان کا ٹکراو ملزمان سے ہوگیا، دونوں افسران نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد اقبال موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا مقتول کے سینے پر 4 گولیاں لگیں جس کیوجہ سے وہ دم توڑ گئے، مقتول بریگیڈ تھانے میں انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے، ۔ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے جائے وقوعہ سے سی سی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے۔ مقدس حیدر نے کہا کہ ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگالیا جائیگا۔

مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ آج گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں