گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کےیملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی جبکہ شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تمام مسائل کو مشترکہ مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔