سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے 15رکنی کمیٹی قائمناصرکھوسہ سربراہ

کمیٹی میں ماہرین معاشیات قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان اور نوید افتخار شامل ہیں


این این آئی January 21, 2023
کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی ڈسپلن کیلئے تجاویز دے گی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ضروری سرکاری اخراجات میں کمی لانے کیلیے 15 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر محمود کھوسہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر مملکت خزانہ، معاونین خصوصی اور مشیران، کابینہ، خزانہ، پاور اور ہاؤسنگ کے سیکریٹریز، چیئرمین سی ڈی اے اور صوبائی چیف سیکریٹریز کے ساتھ ماہرین معاشیات قیصر بنگالی، فرخ سلیم، زبیر خان اور نوید افتخار شامل ہیں۔

کمیٹی سربراہ کو سرکاری یا نجی شعبے سے مزید ارکان نامزد کرنے کا بھی اختیار ہوگا، کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی ڈسپلن کیلئے تجاویز دے گی۔اس ضمن میں وزارتوں اور ڈویژنز سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔کمیٹی حکومتی حجم میں بھی کمی لانے کی تجاویزتیار کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں