خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کی شہادت حملہ آور کی تفصیلات سامنے آگئیں

دہشت گرد کی شناخت عمر خان کے نام سے ہوئی جو چک نمبر 32/3910 کا رہائشی ہے، انٹیلی جنس ذرائع


نعمان شیخ January 10, 2023
فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے علاقے خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کو انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع مطابق خانیوال میں فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے افسران کے قتل میں ملوث حملہ آور کی شناخت عمر خان ولد اکرم خان ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور چک نمبر 32/3910 کا رہائشی اور بھیس بدلنے کا ماہر ہے۔ انٹیلی جنس حکام کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمر خان اس سے قبل کئی وارداتیں بھیس بدل کر کرچکا ہے۔

انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گرد کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں جبکہ داخلی اور خارجی ناکوں پر بھی اہلکاروں کو اس حوالے سے معلومات دے دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا شہید نوید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |